حکومت کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

فنانس ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موٹر اسپرٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی نئی قیمتوں کا اطلاق 29 مارچ 2025 سے ہوگا۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے مقرر کر دی ہے، جو اس سے قبل 255 روپے 63 پیسے تھی۔

تاہم، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں