پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

اسلام آباد ۔پاکستان کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسداد منشیات میں 2026 سے 2029 تک کی مدت کے لیے رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ انتخاب نیویارک میں اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل (ECOSOC) کے تحت ہونے والے انتخابات کے دوران عمل میں آیا۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کی جانب سے ملنے والی حمایت پر ممنون ہے۔ کمیشن کی رکنیت پاکستان پر عالمی برادری کے اعتماد اور یقین کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان منشیات کے خلاف عالمی کوششوں میں ایک سرگرم اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان منشیات کی پیداوار، اسمگلنگ اور استعمال کے خلاف نمایاں اقدامات کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کے فورمز پر عالمی انسداد منشیات پالیسی سے متعلق مباحثوں میں ہمیشہ متحرک اور تعمیری انداز میں شریک رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں