بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان نے ساتھی اداکارہ سری لیلا کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں اور ان پر اپنا ردِ عمل ظاہر کیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کارتک آریان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں وضاحت دی کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور کسی کے ساتھ تعلقات میں نہیں ہیں۔ اداکار نے کہا، ’’میں فی الحال کسی سے ڈیٹ نہیں کر رہا، اور میری ذاتی زندگی کے بارے میں بہت سی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جن میں سے کچھ درست تھیں اور کچھ غلط۔‘‘
کارتک کا کہنا تھا، ’’اداکاراؤں کے ساتھ میرے رومانوی تعلقات کے بارے میں میڈیا کا تجزیہ کرنا میرے لیے نیا تھا اور میں اس پر زیادہ توجہ نہیں دیتا۔ اکثر میڈیا ایک تصویر سے پوری کہانی بنا دیتا ہے، یہاں تک کہ اگر میں کسی سے صرف ملتا ہوں، تو بھی اسے میرے رومانوی تعلقات سے جوڑ دیا جاتا ہے۔‘‘
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کارتک آریان کا نام ماضی میں سارہ علی خان کے ساتھ رومانوی تعلقات کے حوالے سے مشہور ہوا تھا۔ دونوں نے کچھ وقت ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، لیکن ان کا تعلق جلد ختم ہو گیا۔ اس کے علاوہ، کارتک کا نام جھانوی کپور کے ساتھ بھی جوڑا جا چکا ہے۔