اسلام آباد۔۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف ہ ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا،زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا وقت دوپہر 12 بج کر 31 منٹ تھا۔سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ضلع صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔اس کے علاہو بونیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے آئے۔ زلزلہ پیماءمرکز نے کہا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹر رہی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔