اسلام آباد۔وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ لندن کا سفر کیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد روانگی اختیار کی اور اب وہ لندن پہنچ چکے ہیں۔
منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف اور پاکستان کے سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں دو ہفتے سے زائد قیام کریں گے، جہاں ان کی متعدد نجی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اس دورہ لندن کے دوران کسی قسم کی سرکاری ملاقات طے نہیں کی گئی۔