مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اوّل سے ملاقات

انطالیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے مریم نواز کا پُرتپاک خیر مقدم کیا اور ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ایردوان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا، ’’ان شاء اللہ جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔‘‘

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صدر ایردوان کو محمد نواز شریف کا خیرسگالی کا پیغام پہنچایا اور دعوت دینے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ترکیہ کی خاتون اول محترمہ امینہ ایردوان سے بھی خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اور ایک دوسرے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز گزشتہ روز انطالیہ پہنچیں جہاں وہ ڈپلومیسی فورم 2025 میں شریک ہیں۔ آج وہ ایک بین الاقوامی اجلاس سے خطاب کریں گی، جس میں وہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کی کاوشوں اور اپنی جماعت کے وژن پر روشنی ڈالیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں