آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کا تخمینہ سامنے آگیا

اسلام آباد ۔آئندہ مالی سال کے لیے ملک کے دفاعی اخراجات میں 159 ارب روپے کے اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ کا مجموعی حجم 2,281 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جو رواں مالی سال کے مقابلے میں 7.49 فیصد زیادہ ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں مالی سال کے لیے مختص کردہ دفاعی بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 14.16 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

حکومت نے مالی سال 2024-25 کے دوران دفاعی شعبے کے لیے 2,122 ارب روپے مختص کیے، جبکہ مالی سال 2023-24 میں یہ اخراجات 1,858 ارب 80 کروڑ روپے رہے تھے۔

اس طرح پچھلے مالی سال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں