گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

اسلام آباد ۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں سام سنگ کا گلیکسی اے 56 اسمارٹ فون اس ہفتے بھی ٹرینڈنگ ڈیوائسز کی فہرست میں سرفہرست ہے، تاہم اس بار اوپو کا ایک نیا اسمارٹ فون بھی ٹاپ 10 میں شامل ہو گیا ہے۔

حالیہ ہفتے میں مقبول رہنے والے اسمارٹ فونز کی فہرست کچھ یوں ہے:

رینکنگ کے مطابق، پہلا مقام بدستور سام سنگ گلیکسی اے 56 کے پاس ہے، جبکہ سام سنگ کا ہی دوسرا ماڈل، گلیکسی ایس 25 الٹرا، دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

تیسرے نمبر پر شیاؤمی کا پوکو ایکس 7 پرو، چوتھے پر موٹورولا ایج 60 فیوژن، پانچویں پر ایپل کا آئی فون 16 پرو میکس، اور چھٹے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 36 موجود ہے۔

اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا نے اس ہفتے پہلی بار فہرست میں جگہ بناتے ہوئے ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ آٹھویں نمبر پر شیاؤمی پوکو ایف 7 پرو، نویں پر شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا، اور دسویں نمبر پر انفنکس نوٹ 50 پرو پلس موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں