ابراہیم علی خان اور پلک تیواری کا افیئر؛ حقیقت سامنے آگئی

مشہور اداکار سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان نے فلم نادانیاں سے بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم رکھ دیا ہے، تاہم ان کی ڈیبیو فلم سے زیادہ ان کی ذاتی زندگی، خاص طور پر ایک ممکنہ محبت بھری کہانی، میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وقت کے ساتھ ساتھ یہ چہ مگوئیاں زور پکڑتی جا رہی ہیں کہ نوجوان ابراہیم، اپنی ساتھی اداکارہ پلک تیواری کے لیے خاص جذبات رکھتے ہیں۔

خبریں صرف ابراہیم تک محدود نہیں، بلکہ کہا جا رہا ہے کہ پلک تیواری بھی انہیں پسند کرتی ہیں، یعنی یہ معاملہ یک طرفہ نہیں لگتا۔

ان قیاس آرائیوں کو اس وقت اور بھی ہوا ملی جب کچھ پاپارازی فوٹوگرافرز نے دعویٰ کیا کہ ابراہیم اور پلک مالدیپ میں ایک ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

تاہم حالیہ ایک انٹرویو میں ابراہیم علی خان نے ان تمام باتوں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا، “پلک میری اچھی دوست ہیں، اور ہاں، وہ واقعی بہت خوبصورت ہے، بس اتنا ہی کہوں گا۔”

پلک تیواری بھی اس حوالے سے پہلے واضح کر چکی ہیں کہ وہ اور ابراہیم صرف اچھے دوست ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

یاد رہے کہ پلک، معروف اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی ہیں۔ شویتا تیواری نے ان افواہوں پر ہلکے پھلکے انداز میں کہا تھا کہ، “اگر خبروں پر یقین کیا جائے تو میری بیٹی ہر تیسرے لڑکے کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہے، اور میں ہر سال شادی کر رہی ہوں۔ بلکہ مجھے تو میڈیا نے اب تک تین بار شادی شدہ بنا دیا ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں