مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے لندن سے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، نواز شریف کل پاکستان پہنچنے والے ہیں۔
پارٹی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ایک اہم معاملے پر مشاورت کے لیے شہباز شریف کو 25 اپریل کو جاتی عمرہ طلب کیا ہے۔
مزید یہ کہ نواز شریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔