پہلگام واقعہ: بھارتی پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر سے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب

پہلگام میں پیش آنے والے مبینہ فالس فلیگ حملے کی حقیقت اس وقت کھل کر سامنے آ گئی جب بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پہلگام واقعے کی ایف آئی آر نے اس حملے کو مشکوک بنا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جائے وقوعہ پہلگام پولیس اسٹیشن سے تقریباً 6 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اور ایف آئی آر کے مطابق حملہ 13:50 سے لے کر 14:20 تک جاری رہا، لیکن حیران کن طور پر محض دس منٹ بعد یعنی 14:30 پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

اتنی قلیل مدت میں ایف آئی آر کا اندراج اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ یہ سب ایک پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ تھا۔ اس ایف آئی آر میں فوراً ہی “نامعلوم سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں” کو مورد الزام ٹھہرا دیا گیا۔

مزید برآں، ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا کہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا اسے ٹارگٹ کلنگ قرار دینے میں مصروف رہے۔ ایف آئی آر کے اندر “بیرونی آقاؤں کی ایماء پر” جیسے الفاظ کا پہلے سے موجود ہونا، واقعے کی اصل حقیقت پر سوال اٹھا دیتا ہے۔

اس ایف آئی آر کے منظرعام پر آنے کے بعد مودی حکومت کی طرف سے رچایا گیا پہلگام فالس فلیگ کا ڈرامہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، اور اس جعلی بیانیے کو اب سنجیدہ حلقے ایک مذاق سے زیادہ نہیں سمجھ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں