چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہمارے آبا اجداد نے پاکستان کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دیں اور عظیم جدوجہد کی، ہم اس کا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم مسلمان ہر اعتبار سے ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا عقیدہ، ثقافت، رسم و رواج، نظریات اور ارادے ہندوؤں سے مکمل طور پر جدا ہیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ دو قومی نظریے کا اصول یہ تھا کہ مسلمان اور ہندو دو الگ قومیں ہیں، ایک نہیں۔ ہمارے آبا اجداد نے پاکستان کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دیں اور عظیم جدوجہد کی۔
سپہ سالار نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پاکستان کے لیے کئی قیمتی جانیں قربان کیں، اور ہم اسے بھرپور انداز میں دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔











