پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مُفصّل ڈاکومینٹری جاری

راولپنڈی ۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر ایک جامع دستاویزی فلم منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں اس واقعے کے پس پردہ عوامل، زمینی حقائق اور بھارت کی طرف سے گھڑے گئے جھوٹے بیانیے کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دستاویزی فلم میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کے ناقابل تردید شواہد بھی شامل کیے گئے ہیں۔

فلم میں بھارتی عوام، سیاست دانوں اور مختلف سماجی طبقات کی طرف سے اٹھائے گئے سنجیدہ سوالات کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پہلگام فالس فلیگ میں پائے جانے والے تضادات اور خامیوں کی بھی مستند شواہد کے ساتھ نشاندہی کی گئی ہے۔

دستاویزی فلم میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان نے کس طرح اپنی موثر حکمت عملی اور مربوط بیانیے کے ذریعے بھارتی عزائم کو ابتدا ہی میں ناکام بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں