لائیو پروگرام میں مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بے نقاب

نئی دہلی۔ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کا مودی کا طرزِ عمل ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بے نقاب ہوگیا۔

ایک معروف سیاسی ٹاک شو میں کانگریس کے رہنما نے نریندر مودی کی پرانی تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر ان کے سیاسی بیانیے پر کڑی تنقید کی، جس نے بھارتی میڈیا اور بی جے پی کے مؤقف کو زبردست جھٹکا دیا۔

پروگرام کی میزبان، جو بی جے پی کی حمایت میں بولتی رہی، ویڈیو سامنے آنے کے بعد مودی کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور خاموشی اختیار کر گئی۔

ویڈیو میں مودی کو پلوامہ واقعے کے شہداء کو انتخابی مہم کے لیے استعمال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس سے ان کی سیاسی حکمت عملی کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق مودی حکومت کا اپنے ہلاک فوجیوں کے جذباتی استحصال پر مبنی سیاسی کھیل دنیا کے سامنے آچکا ہے، جس کا مقصد عوامی جذبات کو ابھار کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹاک شو میں شریک اینکر اور بی جے پی رہنماؤں کے چہروں پر چھائے الجھن اور خاموشی خود ایک بڑی کہانی بیان کر رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں