’مودی تمہیں بار بار متنبہ کیا گیا ہمارے عزم کا امتحان نہ لو‘ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد پاکستان کی جانب سے بھارت کو سخت اور مؤثر جوابی کارروائی کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو واضح پیغام دیا ہے کہ انہیں بارہا خبردار کیا گیا تھا کہ پاکستان کے عزم کا امتحان نہ لیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے قرآن پاک کی آیت “نَصْرٌ مِّنَ اللّٰہِ وَفَتْحٌ قَرِیْبٌ” شیئر کی، جس کا مطلب ہے: “اللہ کی طرف سے مدد اور فتح قریب ہے”۔

جنرل (ر) آصف غفور نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کی ایک تصویر پر مبنی ٹوئٹ کو ٹوئٹر نے ان کی ٹائم لائن سے ہٹا دیا، جس پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر صرف ایک پوسٹ سے بھارت پریشان ہے تو وہ پاکستان کی مسلح افواج کا سامنا کیسے کرے گا؟

انہوں نے ایک اور پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “تمہیں بارہا متنبہ کیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرو، تم ایک دہشت گرد ریاست ہو جس نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم ڈھائے ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں