نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں پر عائد ٹیکسوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد ۔وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں کی درآمد پر عائد ٹیکسوں میں نرمی اور کمرشل بنیادوں پر گاڑیوں کی درآمد کی اجازت میں سہولت دینے پر غور کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں درآمد شدہ گاڑیاں سستی ہو سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پانچ سال پرانی گاڑیوں کو درآمد کرنے کی اجازت دینے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں پر لگنے والے درآمدی ٹیکسوں میں کمی کی جائے اور کمرشل درآمدات پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں۔

ذرائع کے مطابق، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تخمینے اور دیگر تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس سے قبل حکومت پاکستان کی جانب سے متعلقہ مالیاتی اعداد و شمار آئی ایم ایف کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع نے مزید وضاحت کی کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ہونے والی مشاورت میں آئندہ بجٹ سے متعلق تخمینوں اور سفارشات کو آخری شکل دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں