ماسکو۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ،دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا مٹوینکو نے دی تھی ،روس پہنچنے پر چیئرمین سینیٹ کا استقبال روسی فیڈریشن کونسل میں روس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ مستقل شیزو ولادمیر نے کیا
چیئرمین سینٹ نے پاکستان ٹیلی ویژن کو روس کے دورے سے متعلق انٹرویو میں کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کے پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط ہیں،ہم ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔وفود کے تبادلوں میں تیزی دیکھنے میں ارہی ہے جو کہ ایک مثبت پیشرفت ہے
حکام کے مطابق روس میں اپنے قیام کے دوران چیئرمین سینیٹ اعلی سطح ملاقاتیں کریں گے ،ملاقاتوں میں پارلیمانی تعاون کے فروغ ، خطے کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں معاونت ہے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔