نیو یارک۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پاکستان کی اس خواہش کو سراہتا ہے جس کے تحت وہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے عالمی ادارے کے کردار کو اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا پرامن حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی جائز خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ خطے میں دیرپا امن ممکن بنایا جا سکے۔
سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی روشنی میں خطے میں تعمیری اور مؤثر مذاکرات کے لیے پرعزم ہے، تاکہ جنوبی ایشیا کے عوام کے لیے امن، تحفظ اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔