پاک فضائیہ اور بھارتی فضائیہ کا مقابلہ 6-0 رہا، ایئروائس مارشل اورنگزیب

اسلام آبا د۔پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کا کوئی ثانی نہیں، پاک فضائیہ اور بھارتی فضائیہ کا مقابلہ 6-0 رہا، ہم نے خطرے کو ختم کردیا

انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈرون سسٹم نے دشمن کے ڈرونز کو جام کرکے غیرموثر کردیا، پاکستان نے اپنا بنایا جی پی ایس جیمنگ سسٹم استعمال کیا، یہ ڈرون جیسے ہی آبادی کی طرف گرادیے جاتے، ہم نے ان کے جی پی ایس میں ’ایرر‘ شامل کیے، براہموس میزائل 3 ہزار کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آئے، براہموس کو سورت گڑھ سے رفیقی ایئر بیس پر فائر کیا گیا۔

ایئروائس مارشل اورنگزیب نے بتایا کہ ہم نے ان کے جی پی ایس میں خلل پیدا کیے، ان ’ایررز‘ نے براہموس کی ’سی ای پی‘ تیز ہوگئی، سی ای پی بڑھنے سے براہموس کی ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی،

ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں شہباز فیلڈ پر فائر کیا براہموس ایئرفیلڈ سے گزرتا پڑوسی ملک کی طرف گیا، بھارت نے پڑوسیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا، پاک فضائیہ نے ’ہارڈ کل‘ اور ’سافٹ کل‘ کے ذریعے حملے ناکام بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں