اسلام آباد۔سلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں پارسل ڈیلیوری بوائز پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیاہے۔عدالت عالیہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام اداروں کو چیک کیا جائے اور زیادہ ڈلیوریز والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،عدالت نے حکم دیا کہ طلبہ کو براہ راست ڈلیوریز روکیں، جو سکول اور کالج عمل درآمد نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کریں۔ نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل تشکیل دی گئی یا نہیں؟ سیکریٹری کابینہ سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی۔۔جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کیوں نہیں بنی؟ یہ بڑی ہائی پاور کونسل ہے، وزیراعظم سربراہ اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ منشیات اسکولوں اور کالجوں میں داخل کیسے ہوتی ہے؟۔
جسٹس انعام امین منہاس نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ کیا آپکو معلوم ہے کہ منشیات سکولوں، کالجوں میں داخل کیسے ہوتی ہے؟ کوریئر اور ڈلیوری والوں کے ذریعے سکولوں کالجوں میں منشیات پہنچتی ہیں، چیک کر کے بتائیں کہ کن کن سکولوں کالجوں میں کیا کیا ڈلیوریاں آتی ہیں، چیک کریں کن کن سکولوں، کالجوں میں کثرت سے ڈائریکٹ ڈلیوریز ہو رہی ہیں۔جو سکول کالج عملدرآمد نہیں کرتا ا±ن کے خلاف ایکشن لیں، بچے پیزا وغیرہ منگواتے ہیں، ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں، جتنے ڈلیوری والے ہیں براہ راست ڈیلیوری پہنچا رہے ہیں اس پر پابندی لگانی ہے
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ آپ اس پر عمل درآمد کر کے آئندہ تاریخ پر رپورٹ پیش کریں، چیک کریں کن کن اسکولوں اور کالجوں میں کثرت سے ڈائریکٹ ڈلیوریز ہو رہی ہیں، جو اسکول اور کالج عمل درآمد نہیں کرتا ا±ن کے خلاف ایکشن لیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔