بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی جنیداکبرسے استعفا طلب کرلیا

اسلام آبا د۔ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر سے پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے استعفا دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ تحریری حکم علیمہ خان کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچا دیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا تحریری پیغام بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو بھی ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جنید اکبر پارٹی کے تنظیمی امور پر توجہ دیں اور پی اے سی چیئرمین شپ کسی اور کو سونپی جائے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا نیا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم موجودہ چیئرمین جنید اکبر کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال باضابطہ طور پر استعفا دینے کا کوئی حکم موصول نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے، میں فوراً عہدہ چھوڑ دوں گا۔

اس معاملے پر پارٹی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجا نے تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، اور فی الحال اس پر کوئی مو¿قف نہیں دینا چاہتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں