نئی دہلی ۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جس سے ان کے 14 سالہ شاندار کیریئر کا اختتام ہوگیا۔
کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز میں 9,230 رنز بنائے جس میں 30 سنچریاں شامل ہیں۔ کوہلی نے 2014 سے 2022 تک بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، اس دوران 68 میچز میں سے 40 میں فتح حاصل کی جس سے وہ بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ثابت ہوئے۔
انسٹاگرام پر جاری بیان میں کوہلی نے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنا سب کچھ دیا اور اب وہ شکرگزاری کے ساتھ اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہے ہیں۔
ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب میں نے 14 سال پہلے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں لے جائے گا۔ اس فارمیٹ نے مجھے آزمائشوں سے گزارا، مجھے تراشا اور مجھے وہ سبق سکھائے جو ساری زندگی میرے ساتھ رہیں گے۔
ویرات نے کہا کہ سفید لباس میں کھیلنے کا ایک الگ ہی ذاتی سا تعلق ہوتا ہے۔ وہ خاموش محنت، طویل دن، اور وہ چھوٹے چھوٹے لمحات جو کوئی نہیں