اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

لاہور۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے اپنی زندگی کی ایک خوبصورت خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بچپن کی چند یادگار تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آتی ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ صنم نے ماں کی محبت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی لکھا۔

صنم سعید نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنی والدہ کی بے پناہ محبت، رہنمائی اور تحفظ کے لیے دل سے شکر گزار ہیں، اور وہ بھی اُمید کرتی ہیں کہ ایک دن وہ اتنی ہی ہمدرد اور مضبوط ماں بنیں گی۔اس دل کو چھو لینے والے اعلان پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں