سمیع رشید نے سحر حیات سے طلاق کی خبروں پر اہم بیان دے دیا

لاہور۔مشہور سوشل میڈیا شخصیت سحر حیات اور ان کے شوہر سمیع رشید کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر بالآخر سمیع رشید نے لب کشائی کی ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق کی قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی تھیں، تاہم اب سمیع رشید نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

اپنے ردعمل میں سمیع رشید نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو عوامی بحث کا حصہ نہیں بنانا چاہتے تھے، لیکن چونکہ افواہیں حد سے بڑھ گئیں، اس لیے وضاحت دینا ضروری ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ازدواجی رشتے میں تلخیاں آتی ہیں، اور ان کے درمیان بھی بیٹی کی سالگرہ کے اگلے روز ایک چھوٹی سی کہا سنی ہوئی تھی جو بات میں بڑھ گئی۔ تاہم، وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ بات طلاق تک نہ پہنچے۔

اپنے بیان میں سمیع رشید نے تسلیم کیا کہ ان کے ازدواجی تعلق میں کچھ مسائل ضرور درپیش ہیں، لیکن ان معاملات کو سوشل میڈیا پر غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رشتوں میں ضد یا انا آ جائے تو حالات بگڑ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سحر اب بھی ان کی زوجہ ہیں، اور وہ طلاق کا بالکل ارادہ نہیں رکھتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں