بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ، اورنگزیب احمد کا کردار کون نبھائے گا؟

لاہور۔معروف پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی کا آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ دے دیا۔

ہدایتکار نبیل قریشی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاک فضائیہ کے حالیہ دفاعی آپریشن “بنیان مرصوص” اور اس میں اہم کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

جس کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار موضوع بحث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ ان کا کردار کونسا پاکستانی اداکار نبھائے گا مداحوں کی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام تجویز کیے جا رہے ہیں۔

ان اداکاروں میں فواد خان کا نام سرفہرست ہے کیونکہ وہ اورنگزیب احمد سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ایک صارف نے فواد خان کو کردار کے لیے موزوں قرار دیا، جس پر نبیل قریشی نے دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں