لاہور۔پنجاب حکومت نے ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں اہم ترامیم کردی۔اب خواتین اساتذہ شادی کے بعد کسی بھی وقت سال بھر میں تبادلے کی درخواست دے سکتی ہیں،Hardship Base پر تبادلوں کی ترجیحی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں شادی کے بعد تبادلہ بھی شامل کر دیا گیا
ترمیم کے مطابق تمام Hardship Base تبادلے اب SIS پورٹل کے ذریعے پورے سال جاری رہیں گے،جنرل تبادلہ راو¿نڈ کے دوران Hardship Base درخواستیں قبول نہیں ہوں گی
شادی کے بعد تبادلے کے لیے نکاح نامہ، شوہر کا CNIC اور رہائش کا ثبوت لازم ہوگا،بین الضلعی تبادلے کے لیے متعلقہ CEO سے منظوری اور NOC لینا ضروری ہے،غلط NOC جاری کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی،نئی پالیسی 9 مئی 2025 سے نافذ العمل ہے۔