اسلام آباد۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ 2024 سے اب تک بیرون ممالک سے 5 ہزار 402 پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے سعودی عرب، عراق، ملیشیاء، یو اے ای ، قطر اور عمان سے پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا گیا بیرون ملک سے ملک بدر کئے گئے۔
بھکاریوں سے متعلق تحریری تفصیلات وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جمع کرادیں ہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریری طور پر بتایا گیا کہ 2024 میں بیرون ممالک سے 4 ہزار 850 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں سعودی عرب سے 4498 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئےعراق سے 242 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ۔
ملیشیاءسے 55 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ۔یو اے ای سے 49 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے2025 میں بیرون ممالک سے 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں 2025 میں سعودی عرب سے 535 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئےیو اے ای سے 9 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئےعراق سے 5 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔