اسلام آباد۔بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔ملک ریاض کے خلاف منی لانڈرنگ کے تین نئے مقدمات قائم کئے گئے ہیں
ذرائع کے مطابق شریک ملزمان میں چودھری پرویز الہی سمیت ملک کی بڑی آئینی شخصیت کے لیے بھی مشکلات بڑھ گئیں ہیں
بحریہ آئیکون کراچی، مال آف اسلام آباد کے بعد مال آف لاہور کی ضبطگی کے لیے کاروائی شروع کر دی گئی ہے
ملک ریاض کی انٹرول کے ذریعے گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا
تین نئے ریفرنسوں میں ملک ریاض، انکے بچوں اور دیگر اہل خانہ اور قریبی لوگوں کے نام ای سی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے
سرکاری اداروں میں موجود ملک ریاض کے ہمدردوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کی تیاری شروع کر دی گئی۔











