وزیرِ داخلہ کی وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی، جس میں زائرین سے متعلق نئی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ ہوا بازی کو ہدایت کی کہ زائرین کے لیے خصوصی پروازوں کا بندوبست کیا جائے۔

ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتِ حال پر بھی بریفنگ پیش کی گئی، جبکہ وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں