عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل سمیت دیگر کو 10 سال قید کی سزا

فیصل آباد ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد سینئر رہنماؤں کو قید کی سزائیں سناتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب، اور زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو تین سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

دوسری جانب عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال احمد کاسترو کو مقدمے سے بری کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ تھانہ سول لائن میں درج 9 مئی کے مقدمے میں سنایا گیا، جس میں مجموعی طور پر 108 ملزمان نامزد تھے۔ عدالت نے تمام شواہد اور گواہیوں کی روشنی میں ملزمان کے خلاف فیصلہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں