عمر ایوب فارغ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف کے منصب سے ہٹانے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سرکاری طور پر خالی تصور کیا جا رہا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی جلد ہی نئے قائد حزب اختلاف کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی تحریک انصاف سے وابستہ متعدد اہم پارلیمانی ذمہ داریاں بھی واپس لے لی گئی ہیں۔

پارلیمانی لیڈر کے منصب سے زرتاج گل اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے احمد چٹھہ کو سبکدوش کر دیا گیا ہے، جبکہ اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی پی ٹی آئی سے واگزار کروا لیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے آزاد اراکین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے لیے نئے امیدواروں کے نام تجویز کریں۔ اس کے علاوہ عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رکنیت سے بھی خارج کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ پی ٹی آئی کے سات نااہل قرار دیے گئے ارکان سے 15 مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کو انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا ہے، زرتاج گل انسانی حقوق کمیٹی کی رکنیت سے محروم ہو گئی ہیں، اور رائے حسن نواز سے ریلوے کی قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ بھی واپس لے لی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں