اسلام آباد ۔سپریم کورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں موجود تین رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کر لیا گیا، جس کے بعد آج چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں تشکیل پانے والا بینچ سماعت کر رہا ہے۔ اس دوران 9 مئی کیسز میں استغاثہ کے وکیل ذوالفقار نقوی اپنے دلائل پیش کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی تھی، جس پر عدالت نے آج دوبارہ کارروائی کرنے کے احکامات دیے تھے۔











