اسلام آباد:وفاقی وزارت تعلیم نے دانش اسکولز کے لیے 265 نئی ملازمتوں کا اعلان کردیا۔
تازہ تعلیمی پیش رفت کے مطابق مختلف عہدوں پر بھرتیوں کے لیے آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد دانش اسکولز کے تعلیمی اور انتظامی نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
حکام کے مطابق نئی بھرتیوں سے تعلیمی اداروں میں تدریسی اور انتظامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی جبکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔
وزارت تعلیم کی جانب سے ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ اور بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔











