ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے ممبئی کے پوش علاقے کھار ویسٹ میں اپنا اپارٹمنٹ 9 کروڑ روپے میں فروخت کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے یہ اپارٹمنٹ جولائی 2018 میں 7 کروڑ 61 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ 22 اکتوبر 2026 کو فروخت کا معاہدہ رجسٹر ہونے کے بعد انہیں ایک کروڑ 39 لاکھ روپے کا منافع ہوا۔
رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف اس سے قبل بھی ممبئی اور پونے میں اپنی جائیدادیں فروخت کرچکے ہیں۔ حال ہی میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا تاہم اپارٹمنٹ کی فروخت اور فائرنگ کے واقعے میں کسی تعلق کی تصدیق نہیں ہوئی۔











