مریم نواز نے جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف دے دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جون 2027 تک صوبے میں 5734 واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔

صاف پانی اتھارٹی کے اجلاس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی نگرانی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد کرنے اور ہر تحصیل میں مرمت و بحالی کے لیے موبائل مینٹیننس یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں چکوال, راجن پور اور راولپنڈی کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لیے لاسٹ مائل واٹر سپلائی منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ صاف پانی عوام کا حق ہے اور حکومت ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں