وفاقی حکومت نے نئی آٹو پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں پر ایک فیصد رعایتی سیلز ٹیکس برقرار رکھنے کے لیے آئی ایم ایف کو متبادل ریونیو پلان پیش کردیا ہے۔ منظوری کے بعد پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
مجوزہ پلان کے تحت 75 ہزار ڈالر تک مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر ایک فیصد سیلز ٹیکس برقرار رکھنے کی تجویز ہے جبکہ پٹرول گاڑیوں پر آٹوموٹیو ڈیولپمنٹ لیوی عائد کی جاسکتی ہے۔ ایک ہزار ایک سے دو ہزار سی سی تک گاڑیوں پر دو فیصد اور دو ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں پر 10 فیصد لیوی تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر 10 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی زیر غور ہے۔ مجوزہ اقدامات سے مختلف لیویز کے ذریعے اضافی ریونیو حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہوگا۔










