بہاولپور: ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے کا ملزم توقیر نذیر سی سی ڈی بہاولپور کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ رات سی سی ڈی ملتان کی حراست سے فرار ہوگیا تھا۔ آج صبح بہاولپور کے ایسٹرن بائی پاس پر پولیس ٹیم نے موٹرسائیکل سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں توقیر نذیر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں کارروائی کر رہی ہیں۔











