دوحہ: ترکیہ، پاکستان، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون بڑھانے اور اپنی دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے کے لیے ’’بدر مفاہمتی یادداشت‘‘ پر دستخط کردیے۔
معاہدے پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف، ترک وزیر دفاع یاشار گولر، قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمٰن الثانی اور انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع یوسف جوہری نے دستخط کیے۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق معاہدے کے تحت فوجی پیداوار، تربیت، دفاعی ٹیکنالوجی، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ چاروں ممالک مشترکہ منصوبوں کے ذریعے دفاعی صنعتوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔
ترکیہ کی دفاعی صنعت کے سربراہ ہالوک گورگن کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ پیداوار کے ذریعے دفاعی صنعتوں کو مضبوط بنانا ہے۔











