ہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

ممبئی: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت اور جغرافیائی اہمیت کے باعث امریکا کے لیے اسلام آباد کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے۔

بھارتی ٹی وی نیٹ ورک 18 کو انٹرویو میں روبیو نے کہا کہ امریکا کو ایسے ممالک کے ساتھ بھی رابطے رکھنے پڑتے ہیں جن سے بعض معاملات پر اختلافات ہوں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کا موازنہ بھارت کے ایران سے روابط کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنا خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

روبیو کے مطابق پاکستان سے رابطہ برقرار رکھنے سے واشنگٹن کو ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی میں مدد مل سکتی ہے جن پر بھارت کو تشویش ہے۔ انہوں نے دہشت گردی اور اس کی سرپرستی کی مخالفت کا بھی اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں