ایف بی آر نے درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا ہے۔ نئی ہدایات کے تحت درخواست دیتے وقت ماہانہ مساوی اقساط کی سہولت حاصل کی جاسکے گی۔
ٹیکس مالی سال کے باقی مہینوں میں ادا کرنا ہوگا جبکہ جون میں درآمد ہونے والے فون کا مکمل ٹیکس اسی ماہ کے اختتام سے پہلے جمع کرانا لازم ہوگا۔
مقررہ تاریخ تک قسط ادا نہ کرنے پر موبائل فون ڈی آئی آر بی ایس کے تحت بلاک کردیا جائے گا اور باقی تمام ٹیکس فوری واجب الادا ہوگا۔










