پاکستان میں استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد بڑھ گئی

اسلام آباد:پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمد میں اضافے کے باعث مقامی موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو دباؤ کا سامنا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 میں پاکستان نے 105,121 استعمال شدہ اسمارٹ فونز درآمد کیے جن کی مالیت تقریباً 14.03 ملین ڈالر رہی۔ اسی ماہ 23,616 نئے مکمل تیار شدہ موبائل فونز بھی درآمد کیے گئے جن کی مالیت 19.40 ملین ڈالر بتائی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی مجموعی درآمد 128,737 یونٹس تک پہنچ گئی جس کی مالیت تقریباً 33.43 ملین ڈالر رہی۔ درآمد کیے گئے مکمل تیار شدہ فونز میں استعمال شدہ موبائلز کا حصہ تعداد کے لحاظ سے تقریباً 82 فیصد تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں