اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ, 6 ہزار اہلکار تعینات

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے اہم مقامات اور حساس تنصیبات کی حفاظت مزید سخت کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تقریباً 6 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ریڈ زون اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
حکام کی جانب سے اہم سرکاری عمارتوں اور حساس مقامات کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے جبکہ مختلف راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث اجتماعات اور دیگر سرگرمیوں پر پابندیاں بھی برقرار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں