اسلام آباد:وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت صوبے میں پاک فوج کے دستوں اور وسائل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
فوج کی تعیناتی 11 اکتوبر 2026 کو آئین کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت جاری کیے گئے اعلان کی مدت تک برقرار رہے گی۔
حکومتی حکم نامے کے مطابق پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال سمیت سرکاری تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد دے گی۔











