پشاور: مردان میں سابق صوبائی وزیر اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ظاہر شاہ طورو کی رہائش گاہ اور حجرے پر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم وہ وہاں موجود نہ ہونے کے باعث گرفتار نہیں ہوسکے۔
یہ کارروائی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔
دوسری جانب ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر سمیت پارٹی کے 8 اہم رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔











