کرسٹیانو رونالڈو فٹبال کی تاریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاڑی بن گئے

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دولت کے میدان میں نئی تاریخ رقم کردی۔ فوربز کے مطابق وہ فٹبال کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کی دولت ملٹی بلینیئر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے گزشتہ ایک سال میں تقریباً 22 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ کمائے۔ سعودی کلب النصر سے معاوضے کے علاوہ انہوں نے اشتہارات اور کاروباری سرگرمیوں سے بھی بھاری آمدنی حاصل کی۔

فوربز کی فہرست میں لیونل میسی دوسرے جبکہ کائیلیان ایمباپے تیسرے نمبر پر رہے۔ ایرلنگ ہالینڈ چوتھے اور وینیسیئس جونیئر پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ لامین یامال نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں