1000 گولز کے سنگِ میل کی جانب بڑھتے رونالڈو کو دھچکا، سنہری مواقع گنوا بیٹھے

ریاض: سعودی پرو لیگ میں النصر نے نیوم کو 1-0 سے شکست دے دی تاہم کرسٹیانو رونالڈو پنالٹی سمیت گول کے کئی مواقع ضائع کرگئے۔

رونالڈو پہلے ہاف میں پنالٹی پر گول نہ کرسکے جبکہ دوسرے ہاف میں بھی ان کے شاٹس نشانے پر نہ لگے۔ میچ کا واحد گول 61ویں منٹ میں ژاؤ فیلکس نے اینجیلو کے پاس پر اسکور کیا۔

اس میچ کے بعد رونالڈو کے کیریئر گولز کی تعداد 981 برقرار رہی جبکہ وہ 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں