پاکستانی پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے جاپان کے شہر ناگویا میں ایشین پیرا گیمز کے ڈسکس تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
ایف 37 ایونٹ میں حیدر علی نے 57.20 میٹر تھرو کی جبکہ ازبکستان کے قدرتیلوخون معروف خوجایف نے 57.39 میٹر کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان صرف 19 سینٹی میٹر کا فرق رہا۔ بھارت کے ہانی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
حیدر علی ٹوکیو 2020 پیرالمپکس میں طلائی جبکہ پیرس 2024 میں کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔











