امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع جلد کسی نہ کسی صورت میں حل ہو سکتا ہے تاہم فی الحال دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات نہیں ہو رہے۔
ٹرمپ کے مطابق امریکا ایران کے خلاف فوجی اور مالی محاذ پر اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ معاملے میں پیش رفت امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ہو سکتی ہے۔











