ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر دی گریٹ کھالی کی گلابی لباس اور دو پونی ٹیلز میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دی گریٹ کھالی جن کا اصل نام دلیپ سنگھ رانا ہے نے نیٹ فلکس انڈیا کی نئی تشہیری مہم میں حصہ لیا۔ تصاویر میں انہیں کورین ڈراموں سے متاثرہ کمرے میں نوڈلز کھاتے اور ڈرامے دیکھتے دکھایا گیا ہے۔
ان کے منفرد انداز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔











