کراچی: سابق سپر ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے خواتین کو شادی سے قبل نکاح نامہ غور سے پڑھنے اور اپنے قانونی حقوق سے آگاہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
ونیزہ احمد نے انکشاف کیا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود انہوں نے اپنا نکاح نامہ طلاق کے معاملے کے سامنے آنے تک نہیں پڑھا تھا۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بیٹیوں کو نکاح نامے کی تمام شرائط سمجھنے کی ترغیب دیں۔ ان کے مطابق بعض اوقات خواتین کے حقوق سے متعلق شقیں نکاح نامے میں شامل نہیں ہوتیں لہٰذا شادی سے پہلے دستاویز کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے۔











